Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہادتیں پیپلزپارٹی نے دیں لڈو کھانے کا وقت آیا تو رائیونڈ دربار سامنے آجاتا ہے : اعتزاز احسن ،خورشید شاہ

شہادتیں پیپلزپارٹی نے دیں لڈو کھانے کا وقت آیا تو رائیونڈ دربار سامنے آجاتا ہے : اعتزاز احسن ،خورشید شاہ
December 6, 2016

 لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے49ویں یوم تاسیس کی سات روزہ تقریبات ختم ہوگئیں ،چوہدری اعتزاز احسن  کہتے ہیں شہادتیں پیپلزپارٹی  نے دیں لڈو کھانے کاوقت آیا تورائے ونڈ کادربار سامنے آجاتاہے،خورشید شاہ نے کہا حکمرانوں نے چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کاوعدہ کرکے بجلی کی قیمتیں بڑھادیں۔

تفصیلات کےمطابق  یوم تاسیس کے موقع  پر خطاب کرتےہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ نواز شریف پر مشکل وقت آیاتو سعودی شہزادے ساتھ لے گئے وزیراعظم  نے اب ثابت کرنا ہے پیسے کیسے آئے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے  کہاکہ جیالوں کایہ اکٹھ ان کوجواب ہےجوکہتےتھے پیپلزپارٹی پنجاب سے ختم ہوگئی۔ سابق وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے کہاکہ تخت رائیونڈ  والوں کے لئے پیغام ہے کہ ہمارے قائد کے چارنکات پرعمل نہ کیاتوپورے پاکستان میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہاکہ  شہبازشریف کی شوبازیوں کاوقت ختم ہوگیا،اب کسی مزدور اورکسان پر ظلم ہواتوہمیں سامنے پاؤگے۔