شکیل چن آئندہ ماہ برطانیہ میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک) اسٹیج کے معروف اداکار شکیل چن آئندہ ماہ برطانیہ میں اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے ۔
شکیل چن ماہ دسمبر میں 15روزہ دورے پر برطانیہ جائیں گے جہاں وہ اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔
اداکار نے اپنے دورے سےمتعلق بتایا کہ ثقافتی دورے کے دوران اچھا پرفارم کرکے ملک کا نام روشن کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں اسٹیج پرفارمنس کیساتھ ساتھ نجی ٹی وی کے شومیں بھی حصہ لے رہا ہوں۔