Wednesday, September 28, 2022

شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہے کسی کو اس کے بارے میں رائے قائم کرنے کا اختیار نہیں : چودھری نثار

شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہے کسی کو اس کے بارے میں رائے قائم کرنے کا اختیار نہیں : چودھری نثار
  اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے شکیل آفریدی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے سخت ٹونس لے لیا ۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کی پارٹی ری پبلکن کی صدارتی نامزدگی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو شکیل آفریدی کو  پاکستان سے رہاکرالیں گے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وفاقی وزیرداخلہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکیل آفریدی پاکستان کا شہری اور کسی غیر ملکی کو پاکستانی شہری کے بارے میں رائے قائم کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی پاکستان کی جیل میں ہے اور اسے سزا بھی پاکستانی عدالتوں نے دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ بھی پاکستان کی عدالتوں اور حکومت پاکستان کو کرنا ہے ۔