Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شکیرا آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں

شکیرا آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں
February 5, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا 42 برس کی ہو گئیں ،   گلوکارہ  دو فروری 1977 میں  کولمبیا میں پیدا ہوئی تھیں ۔ واکا واکا  گرل نے گلوکاری کا آغاز بچپن سے کیا ، شکیرا ازابیل نے صرف 8سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا لکھا جب کہ اپنی آواز کا جادو 13 برس کی عمر میں جگایا ۔ شکیرا نے ہسپانوی اور انگلش زبانوں میں متعدد گائے مگر  فیفا ورلڈ کپ 2010 کاگانے واکا واکا  دنیا بھر میں  ان کی پہچان بنا ۔ اسی سال  انہیں  سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ شکیرا یزابیل کو آئی ایل او کی جانب سے دیا گیا جب کہ  انہیں گریمی اور ایم ٹی وی میوزیک سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔ شکیرا ازابیل کو ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے ۔