Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شکست کے باوجود پاکستان گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے

شکست کے باوجود پاکستان گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے آگے
March 20, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت سے شکست کے باوجود پاکستان گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ پاکستان کی دوسری اور بھارت کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے گروپ بی میں شامل ہے جہاں اس کے علاوہ بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی ہیں۔ اس گروپ میں پاکستان، بھارت اور نیوزی لینڈ نے اب تک دو دو میچز کھیلے ہیں۔ ان میچوں کے بعد نیوزی لینڈ دو فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اور بھارت نے ایک ایک میچ جیتا ہے جبکہ دونوں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم پاکستان بہتر رن ریٹ کی بدولت ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے اور بھارتی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کمتر رن ریٹ کے باعث تیسری پوزیشن پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا چوتھی اور بنگلہ دیش پانچویں پوزیشن پر ہیں۔