شکست خوردہ ٹی ٹوینٹی کپتان دبئی میں دو دن ٹھہرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے

کراچی (92نیوز) بوم بوم آفریدی دو دن دبئی میں قیام کے بعد چپکے سے کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا کو تو نہ پتہ چلا البتہ آفریدی کے حق میں مظاہرہ کر نے والے پرستاروں کو ضرور پتہ چل گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرمناک کا رکردگی کے بعد قومی ٹیم ڈر اور خوف کے ساتھ وطن پہنچی مگر لالہ وطن واپس نہ آئے بلکہ دبئی رک گئے اور بولے کچھ ذاتی کام ہے اور پھر دو دن بعد چپکے سے امارات کی پر واز سے کراچی پہنچ گئے۔
یہاں استقبال کے لیے ان کے پرستار بھی موجود تھے۔ لگتا ہے بوم بوم دبئی میں رک کر کچھ پرستار جمع کر رہے تھے تاکہ اگلے کچھ سال مزید ٹیم کے ساتھ جڑے رہنے کی فضا بنائی جا سکے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا بھی لالہ کی حمایت میں آگے آ گیا ہے اور لالہ کو سچن ٹنڈولکر سے بھی بڑا پلیئر بتا یا جا رہا ہے۔ لالہ کی میڈیا سے گفتگو کا سب کو انتظار ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ آگے آگے ہوتا ہے کیا۔