شکر ہے عمران خان نے تسلیم کرلیا کہ این اے 122ایاز صادق کا حلقہ ہے :اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ شکر ہے عمران خان نے دو سال بعد تسلیم کرلیا کہ این اے ایک سو بائیس ایاز صادق کا حلقہ ہے۔
عمران خان کے چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ شکر ہے عمران خان نے دو سال بعد تسلیم کر ہی لیا لگتا ہے کہ عمران خان دباؤ برداشت نہیں کر پا رہے انہوں نے کہا کہ دباؤ نادرا پر نہیں عمران خان پر ہے ۔
عمران خان نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ کر ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا مظفر علی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ سردار ایاز صادق کے حلقے کے ووٹرز کی تصدیق سے وہ مطمئن نہیں ۔