Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شکریہ جنرل راحیل شریف ،الیکشن کمیشن کا آرمی چیف کو خط

شکریہ جنرل راحیل شریف ،الیکشن کمیشن کا آرمی چیف کو خط
October 13, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیف الیکشن کمشنر کا آرمی چیف کو خط، ضمنی انتخابات کے دوران فوجی جوانوں کی جانب سے  امن و امان کی بہترین صورتحال قائم رکھنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خط لکھا  ہے جس میں ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج کی جانب سے کئے گئے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاک آرمی کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشن پر امن وامان کے قیام کے لئے بہترین انتظامات کئے اورملک میں صاف، شفاف اور غیر جانب دارانہ  ضمنی انتخابات کے انعقاد میں پاک فوج کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا،جس پر الیکشن کمیشن اور پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔