Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شکاگو کے مزدوروں نے پوری دنیا کے محنت کشوں کو شناخت دلائی: ڈاکٹر طاہرالقادری

شکاگو کے مزدوروں نے پوری دنیا کے محنت کشوں کو شناخت دلائی: ڈاکٹر طاہرالقادری
May 1, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شکاگو کے مزدوروں نے قربانیاں دیکر پوری دنیا کے محنت کشوں کو شناخت دلائی۔ حکمران خود سے سوال کریں کہ کیا مزدور کے بچوں کو ان کے بچوں جیسی تعلیم میسر ہے؟ یہ باتیں انہوں نے ٹیلیفون پر عوامی تحریک لیبرونگ کے اجلاس سے کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کےلئے پالیسیاں دینے والے ہی ان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دس نکاتی ایجنڈا غریب کی معاشی زندگی میں انقلاب لائے گا۔ مزدور کے ساتھ ذاتی چھت،سستی خوراک اور روزگار کے جھوٹے وعدے کئے گئے ۔ قومی اداروں کی نجکاری پاکستان برائے فروخت کی پالیسی ہے جسے مزدوروں نے مسترد کردیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔