Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شکاگو میں گولیوں کی بوچھاڑ، 9افراد ہلاک، کئی زخمی

شکاگو میں گولیوں کی بوچھاڑ، 9افراد ہلاک، کئی زخمی
December 18, 2016

شکاگو (ویب ڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ کےمختلف واقعات میں نو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ شکاگو کے علاقے فرن ووڈ میں ایک گھر پر فائرنگ سے دو سال کے بچے سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔ دو افراد کو شبے میں حراست میں لے لیا گیا۔ گارفیلڈ کے علاقے میں باون سال کے شخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ برائٹن پارک کے قریب مشتبہ شخص کی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔ ویسٹ گریس اسٹریٹ پر ایک شخص کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔