Sunday, September 25, 2022

شکاگو میراتھون بھی کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئی

شکاگو میراتھون بھی کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئی

شکاگو ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی ایک اور سرگرمی منسوخ ہو گئی ، شکاگو میرا تھون کو بھی کینسل کر دیا گیا۔

شکا گو میرا تھون رواں سال گیا رہ اکتوبر کو شیڈول تھی ، منتظمین کا کہنا ہے کہ کہ وبائی بیماری کورونا کی وجہ سے شکاگو میرا تھون سمیت دیگر ریسز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ۔

اس سے قبل نیویارک میرا تھون بھی کورونا کے باعث نہیں ہو سکی جبکہ ایک سو چوبیس سالہ تاریخ میں پہلی بوسٹن میرا تھون بھی منسوخ ہو چکی ہے ۔

اپریل میں شیڈول لندن میراتھون کو منتظیمن نے چار اکتوبر تک ملتوی کر رکھا ہے جس کے انعقاد کا فیصلہ رواں ماہ کیے جانے کا امکان ہے۔