Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شکاگو ، مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک

شکاگو ، مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک
February 16, 2019
 شکاگو (92 نیوز) شکاگو میں مسلح شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کے نواحی علاقےمیں واقع ایک عمارت میں مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے عمارت کو گھیرلیا۔ آپریشن میں پولیس اور مسلح شخص کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کرنے والا شخص پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا جبکہ پانچ افراد بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونیوالوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔