Tuesday, October 4, 2022

شکارپور کے قریب کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آتشزدگی

شکارپور کے قریب کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آتشزدگی
 شکارپور (92 نیوز) شکارپور کے قریب کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں آگ لگ گئی۔  پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تفصیلات کے مطابق آگ کے باعث دو بوگیوں کو نقصان ہوا ۔ حادثے کے بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ ریسکیو کے عملہ نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریفک اپ اینڈ ڈاؤن معطل ہو گئی ہے ۔ آگ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو ریسکیو کیا ۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ آگ بجھانے کے بعد سکھر ایکپریس  کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے ۔