Saturday, October 1, 2022

شکارپور : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 7برس کا بچہ جاں بحق،لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ

شکارپور : ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 7برس کا بچہ جاں بحق،لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ
شکارپور(92نیوز)شکارپور کے سول اسپتال میں ڈاکٹروں کی  مبینہ غفلت سے 7 برس کا بچہ شیراز جاں بحق ھوگیا ورثا نے ہسپتال کی کھڑکیاں دروازے،ٹیبلیں اور سامان توڑ پھوڑ دیا۔لواحقین کا  کہنا تھا کہ ڈاکٹر سوتا رھا ھم مدد کے لئے روتے رھے لیکن کسی نے مدد نہ کی اور ھمارا بچہ مر گیا ۔ تفصیلات کےمطابق شکارپور سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث سات برس کا بچہ شیراز شیخ جا ں  بحق ھوگیا جس پر ورثا نے شعبہ حادثات اور ہسپتال کے دیگر وارڈزمیں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال کے شیشے،کھڑکیاں۔ٹیبلیں،الماریاں،اور دروازے توڑ پھوڑ دیئے جس سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔