Monday, December 5, 2022

شکارپور: ڈاکٹروں کا داخل کرنے سے انکار،خاتون نے لان میں بچے کو جنم دیدیا

شکارپور: ڈاکٹروں کا داخل کرنے سے انکار،خاتون نے لان میں بچے کو جنم دیدیا
شکارپور(92نیوز)شکارپور کے اسپتال میں ڈاکٹروں  نے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکارکردیا ہے جبکہ خاتون نے اسپتال کے باہر لان میں ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ بے حسی کی انتہا ہے کہ ہسپتال والوں نے غریب خاتون کیلئے ایمبولینس کا بھی بندوبست نہ کیا جبکہ غریب خاندان  ماں بچے کو گدھا گاڑی پر اپنے گاؤں واپس لے کر چلاگیا۔