Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شکارپور: پولیس کا مغوی بچی کی بازیابی کیلئے انورآباد میں آپریشن، دو ملزم ہلاک

شکارپور: پولیس کا مغوی بچی کی بازیابی کیلئے انورآباد میں آپریشن، دو ملزم ہلاک
March 19, 2016
گھوٹکی (نائنٹی ٹو نیوز) گھوٹکی اور شکارپور پولیس کا مغوی بچی کی بازیابی کے لیے انورآباد میں مشترکہ آپریشن۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزم ہلاک جبکہ گولی لگنے سے ایک راہگیر بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گھوٹکی کے علاقے ٹھل سے اغوا ہونے والی فضلا ںسرکی کی بازیابی کے لیے انورآباد کے علاقے میں شکارپور اور گھوٹکی پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ اغواکاروں نے پولیس ٹیم کو دیکھ کر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہگیر بچہ بھی گولیوں کی زد میں آ کر دم تو ڑ گیا۔ زخمی اہلکاروں کو سکھر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی شکارپور کا کہنا ہے کہ ڈاکو موسیٰ لولائی نے مغوی بچی کو انور آباد میں رکھا ہوا تھا جس پر پولیس نے آپریشن کیا۔ پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ سے شہری خوف میں مبتلا ہو گئے اور انور آباد کے داخلی وخارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔