Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شکارپور: پولیس نے پانچ سال کی معصوم بچی کی نوجوان سے شادی ناکام بنادی

شکارپور: پولیس نے پانچ سال کی معصوم بچی کی نوجوان سے شادی ناکام بنادی
July 22, 2017

شکارپور(92نیوز)شکار پولیس نے پانچ سالہ بچی کی شادی بیس سال کے لڑکے سے ناکام بنادی۔ دولہا فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے دولہے کے باپ اور نکاح خواں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق بے حسی کہیں یا جاہلیت شکارپور میں ماں باپ نے 5 سال کی ننھی بچی  کا نکاح 20سال کے نوجوان سے کروا دیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تو شادی والے گھر پہنچ کررخصتی ناکام بنادی ۔

پولیس کو دیکھ کردولہا توفرارہوگیا مگر نکاح خواں اور دولہے کا والد پولیس کے ہتھے چڑھ گئےجنہیں گرفتار کر کے دکھن تھانے منتقل کردیاگیا ہے۔ معصوم بچی کا نکاح پڑھانےوالے مولوی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ دولہے کے والدنے اسے بچی کی عمر سے متعلق کچھ نہیں بتایا حقیقت کاعلم  ہوتا تو ہو ہرگز اس کام میں شریک نہ ہوتا۔ پولیس کا کہنا ہےبچی کو تحویل میں لےلیا گیاہے،ذمے داروں کےخلاف قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔