Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شوہر سے طلاق نہ لینے پر آشنا نے محبوبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شوہر سے طلاق نہ لینے پر آشنا نے محبوبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی
July 7, 2015
جھنگ(92نیوز)جھنگ شوہر سے طلاق لے کر علیحدگی اختیار نہ کرنے پر محبوب نے محبوبہ کو فائر کرکے قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے مقتولہ 3بچوں کی ماں تھی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ موضع کوٹ ساہی سنگھ کی رہائشی 35سالہ نائلہ کو شام 7بجے کے قریب اس کے 32سالہ عاشق محمد شان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرکے اس سے شادی نہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور اور بعد ازاں عشق میں ناکامی پر خود کو فائرمار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ واقعہ کی حقیقت جاننے کیلئے جھنگ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ جبکہ لڑکے کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔