Tuesday, August 16, 2022

شوگر انکوائری، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

شوگر انکوائری، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع
August 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شوگر انکوائری میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی گئی۔

لاہور سیشن کورٹ نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

حمزہ شہباز پر مبینہ 25 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہے، حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے سی ای او تھے۔

میڈیا گفتگو میں لیگی رہنما عطاء تارڑ بولے سیاسی انتقام کے لیے کیس بنائے گئے ہیں، ایف آئی اے کے پاس پیشرفت کے لیے کچھ نہیں۔