Wednesday, February 21, 2024

شوگراں نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں نے رخ کرلیا، موج مستیاں

شوگراں نے سفید چادر اوڑھ لی، سیاحوں نے رخ کرلیا، موج مستیاں
December 19, 2019
مانسہرہ (92 نیوز) معروف سیاحتی مقام شوگراں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ سیاحوں نے سردی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مانسہرہ کے جنت نظیر ٹکڑے کا رخ کرلیا۔ سیاحوں نے خوب موج مستیاں کیں ایک دوسرے پربرف کے گولے بھی برسائے۔ حالیہ برف باری نے سیاحتی مقام شوگراں کے قدرتی حسن کو چار چاند لگا دیئے۔ منفی درجہ حرارت کے باوجود برف باری کے خوبصورت اور دلکش مناظر دیکھنے کے لئے سیاحوں نے فیلملیز کے ہمراہ سیاحتی مقام شوگراں کا رخ کر لیا۔ سیاحوں نے خوب موج مستیاں کیں ایک دوسرے پر برف کے گولے برسائے اور شوگراں کے قدرتی حسن کی تعریف بھی کی۔ حکومت سیاحتی مقامات پر سڑکوں کی بحالی اور سہولیات فراہم کرے تو ونٹر ٹورازم کو فروغ مل سکتا ہے۔