Saturday, July 27, 2024

شوکت بسرا پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

شوکت بسرا پر فائرنگ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل
February 8, 2017

لاہور (92نیوز) ہارون آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شوکت بسرا اور دیگر کارکنوں پر فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

انکوائری کمیٹی کے سربراہ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید ہوں گے۔ ایڈیشنل آئی جی کمپلینٹس، سی پی او پنجاب سید خرم علی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ پنجاب کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

انکوائری کمیٹی فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے حقائق اور وجوہات کا تعین کرے گی۔ کمیٹی واقعہ کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی اور 48 گھنٹے میں  تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔