Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شور کوٹ سے لاہور آنیوالی راوی ایکسپریس سے اسکول وین ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی

شور کوٹ سے لاہور آنیوالی راوی ایکسپریس سے اسکول وین ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق، 5 زخمی
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

فیروزوالا (92 نیوز) شورکوٹ سے لاہور آنے والی راوی ایکسپریس ٹرین سے ان مینڈ لیول کراسنگ کرتی اسکول وین سے ٹکرا گئی، 2 طالبات جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئیں۔

ریلوے لائن پر پھاٹک نہ ہونے سے ایک اور خونی حادثہ پیش آگیا، ترجمان کے مطابق جڑانوالا شیخوپورہ سیکشن پر حادثہ سکول وین ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، جاں بحِق ہونے والی طالبات میں نورین اور مصباح شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ منتقل کیا۔ اسپتال میں تین طالبات کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

جائے حادثہ پرزخمیوں کے ورثا دھاڑیں مار مار کرروتے رہے، بعد میں حادثے کے مقام کو کلیئر کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے افسوس ناک واقعے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سی ای او شیخوپورہ کو زخمی بچیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔