Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شوبز سے وابستہ شخصیات کا نئے سال کی آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار

شوبز سے وابستہ شخصیات کا نئے سال کی آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار
December 31, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شوبز سے وابستہ شخصیات نے نئے سال کی آمد پر نیک تمناؤں کا اظہار کردیا۔

اداکار احسن خان نے نئے سال کی آمد کے حوالے سے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی بہت بہت عید مبارک ہو، انہوں نے کہا کہ دعا کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آنے والا سال وطن عزیز کے بہترین سال ثابت ہو، ایک ترقی کا سال ثابت ہو اور اللہ تعالیٰ کی بے شمار برکتیں اور رحمتیں نازل ہوں۔

گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ’’ میری اللہ تعالیٰ سے دُعا سے ہے کہ اس سال کے ساتھ ہمارے تمام دُکھ اور تکالیف ختم ہوں اور خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ کورونا کے موذی مرض سے پوری دُنیا کو نجات دے، تمام دُنیا میں خوشحالی آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام لوگوں کے بیسٹ ووشیز ہیں کہ ’’ نیا سال ‘‘ مبارک ہو۔

اداکارہ میگھا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے تمام لوگوں کو آنے والا سال مبارک ہو، نئے سال میں پوری دنیا کو کورونا سمیت تمام وبائی امراض سے چھٹکارا ملے اور سب لوگ نئے عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔