Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شوال : گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی کے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ تباہ

شوال : گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی کے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ تباہ
August 25, 2015
شوال(92نیوز)شمالی وزیر ستان کے علاقے شوال میں آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا گیا،کارروائی میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شوال کے علاقے گرباز میں بھر پور کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران علاقے میں قائم دہشتگردوں کا ٹریننگ کیمپ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی بڑی تعداد ٹریننگ کیمپ میں موجود تھی جن کی ہلاکت کے بارے میں اطلاعات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔