Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
July 16, 2015
کراچی(92نیوز)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند کل جمعہ کو نظر آ سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی  میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس میں  ممبران ، محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات شرکت کریں گے۔