Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  شوال : جیٹ طیاروں کی کارروائی میں7دہشت گردہلاک اور9زخمی، 3ٹھکانےتباہ

   شوال : جیٹ طیاروں کی کارروائی میں7دہشت گردہلاک اور9زخمی، 3ٹھکانےتباہ
September 1, 2015
شوال(92نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاک  فوج کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پربمباری کی جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک اور نو زخمی ہو گئےہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پاک فوج کے طیاروں  نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا  جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے، دہشت گردوں کے اسلحہ کے کئی ذخیرے بھی تباہ کئے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔