شنگھائی پاور کی ’’کے الیکٹرک‘‘ کے66 فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی
کراچی(92نیوز)بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے ، شنگھائی پاور نے ’’کے الیکٹرک‘‘ کے چھیاسٹھ فیصد حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ۔
ابراج گروپ اور شنگھائی الیکٹرک پاور کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جبکہ معاہدے کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئر کی قیمت بارہ پیسے بڑھ گئی ہے۔