Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شنگھائی اوپن ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار

شنگھائی اوپن ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ، راجر فیڈرر کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار
October 13, 2018
بیجنگ (92 نیوز) شنگھائی اوپن ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں راجر فیڈرر کی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے۔ سوئس اسٹار نے فائنل فور مرحلے کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ کوارٹر فائنل میں سوئس اسٹار جاپان کے کائی نیشکوری کے مدمقابل ہوئے  ۔ فیڈرر نے کھیل کا عمدہ آغاز کیا  اور پہلا سیٹ چھ چار سے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ حریف کھلاڑی نے بھرپور مزاحمت دکھائی لیکن یہ سیٹ بھی  سات چھ سے ہار گئے۔ فیڈرر نے رواں سال ساتویں بار کسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ فاتح کھلاڑی  سیمی فائنل میں کروشیا کے بورنا کورک سے ٹکرائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔