Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شناخت ہونے تک میتیں لواحقین کے حوالے نہیں کی جائیں گی: طارق فضل چودھری

شناخت ہونے تک میتیں لواحقین کے حوالے نہیں کی جائیں گی: طارق فضل چودھری
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بیالیس میتیں ناقابل شناخت ہیں۔ میتوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپل سے مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا ڈی این اے ٹیسٹ میں چھ سے آٹھ دن لگ سکتے ہیں۔ جب تک شناخت نہیں ہوگی میت حوالے نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب پمز اسپتال کے ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ڈی این اے کے نمونے لینے کے بعد میتیں اسلام آباد، راولپنڈی کے چار اسپتالوں کو منتقل کی جائیں گی۔