شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ ’’ سولر ایمپلس ٹو‘‘ سپین سے قاہرہ روانہ

میڈریڈ (ویب ڈیسک )شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ ’’ سولر امپلس ٹو‘‘ سپین کے شہر سویلا سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے لیے روانہ ہو گیا۔
سولر ایمپلس ٹو کے دنیا کے گرد چکر کا یہ آخری مرحلہ ہے جو پچاس گھنٹے پر محیط ہو گا۔ طیارے کو سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اڑا رہے ہیں۔