Saturday, July 27, 2024

شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ امپلس ٹو نانجنگ سے امریکی شہر ہوائی کیلئے روانہ

شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ امپلس ٹو نانجنگ سے امریکی شہر ہوائی کیلئے روانہ
May 31, 2015
شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ امپلس ٹو ایک ماہ کی تاخیر سے مشرقی چین کے شہر نانجنگ سے امریکی شہر ہوائی کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ طیارہ ناسازگار موسم کی وجہ سے ایک ماہ تک چین کے شہر نانجنگ میں ٹھہرا رہا اور بالآخر مقامی وقت کے مطابق صبح دو بج کر چالیس منٹ پر اڑان بھری طیارہ بحرالکاہل عبور کر کے ہوائی پہنچے گا۔ طیارہ چھے دن بحرالکاہل پر پرواز کرے گا۔ طیارے کے پائلٹ آندرے بورشبرگ کا کہنا ہے کہ طیارے کو مسلسل پرواز کیلئے بہت زیادہ سورج کی روشنی درکار ہو گی۔ جہاز کو پچھلے ہفتے ہوائی کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی وجہ سے پرواز مؤخر کر دی گئی اور اب یہ روٹ سے ہٹ کر سفر کریگا۔ امپلس ٹو کے پروں کی لمبائی بہتر میٹر ہے جبکہ وزن صرف تئیس سو کلوگرام ہے۔ طیارے کو پچیس دن میں پچاس سے سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارہ مراحل میں دنیا کا چکر مکمل کرنا تھا۔ بحرالکاہل پر پرواز سب سے طویل ہے جو ایک ریکارڈ ہو گا۔ شمسی توانائی سے چلنے والا طیارہ بارہ سال کی محنت شاقہ کے بعد دو ہزار سے تیار ہوا۔