شمال کوریا کے اہم سرکاری عہدیدار کم یونگ چول امریکہ پہنچ گئے
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمال کوریا کے رہنما کم جانگ انگ کی ملاقات کو حتمی شکل دینے کے لیے شمالی کوریا کے اہم سرکاری عہدیدار کم یونگ امریکہ پہنچ گئے ۔ امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کریں گے۔
کم یونگ شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل وہ کم جانگ انگ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے درمیان ملاقات میں بھی مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پیغام میں کم یونگ کی امریکہ آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے خط کا مثبت جواب قرار دیا۔
یہ گزشتہ اٹھارہ سال سے شمالی کوریا کے کسی بھی اہم عہدیدار کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔