Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات مین بڑی کامیابی کی توقع ہے ، ٹرمپ

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات مین بڑی کامیابی کی توقع ہے ، ٹرمپ
March 11, 2018

پنسلوینیا ( 92 نیو ز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات میں بڑی کامیابی کی توقع ہے،میرے خیال میں شمالی کوریا بھی امن چاہتا ہے ۔

پنسلوینیا میں انتخابی ریلی سےخطاب میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریاکےمعاملے سےپہلے ہی نمٹنا چاہیے تھا ،دوسرےامریکی صدورنےشمالی کوریاکےحوالےسےکچھ نہیں کیا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شمالی کوریا بھی امن کا خواہاں ہے اور مذاکرات تک اُس نے جوہری اور میزائل تجربات نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کا وقت آچکا  یا تو یہ ملاقات بری طرح ناکام ہوگی یا پھر پوری دنیا کیلئے ایک بہترین ڈیل بن کر ابھرے گی ۔

چند روز قبل  شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کیا ہے  ،جگہ اور وقت کا  تعین بعد میں کیا  جائے گا۔