شمالی کوریا کے رہنما کی سرجری کے بعد حالت انتہائی تشویشناک ، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی سرجری کے بعد حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن نے پندرہ اپریل کو اپنے آنجہانی دادا کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی جس کے بعد اُن کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن کا بارہ اپریل کو دل کا آپریشن ہوا تھا اور اس وقت وہ ہیانگ سانگ کاؤنٹی میں واقع VILLAمیں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے دو حکومتی عہدیداران نے کم جونگ اُن کی حالت تشویشناک ہونے کی تردید کی ہے ۔ چھتیس سالہ کم جونگ اُن دو ہزار گیارہ میں اپنے والد کے انتقال کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ بنے تھے ۔