Saturday, July 27, 2024

شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کی 105 ویں سالگرہ  پر بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ

شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کی 105 ویں سالگرہ  پر بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ
April 15, 2017
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے اپنے بانی  رہنما کم ال سنگ کی ایک سو پانچویں سالگرہ پر بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو نئے بین البراعظمی میزائلوں کی بھی نمائش کی اور دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا کا فوجی ہسٹیریا ختم نہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ امریکا اب شمالی کوریا کے میزائلوں کی زد میں ہے۔ تفصیلا تکےمطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ بحیرہ شمالی چین میں پیش قدمی سے باز نہ آیا تو شمالی کوریا اس پر ’’جوابی ایٹمی حملہ‘‘ کردے گا۔ یہ دھمکی انہوں نے شمالی کوریا کے بانی کم اِل سُنگ کی 105 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ کے بعد دی ہے شمالی کوریا کے بانی رہنما کی سالگرہ کے موقع پر بھرپور فوج پریڈ میں شمالی کوریا نے دنیا کو اپنی طاقت دکھائی دو نئے بین البراعظمی میزائل بھی پریڈ میں شامل تھے۔  دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی بھرپور نمائش کرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگ کےلیے مکمل طور پر تیار ہے۔