شمالی کوریا کا مصنوعی سیارے کو لانچ کرنےکیلئے نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ

پیانگ یانگ(ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے کےلیے نئے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا ہے،شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے سائنس دانوں اور انجینیئرز سے کہا ہے کہ وہ سیٹلائٹ کو جلد سے جلد لانچ کرنے کی تیاریاں کریں۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق راکٹ انجن کے تجربے کی مدد سے ملک کے مختلف قسم کے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجنے کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو گا۔
ماہرین کے مطابق شمالی کوریا آنے والے دنوں میں طویل فاصلے پر مار کرنے والا راکٹ کا تجربہ کر سکتا ہے گذشتہ ہفتے شمالی کوریا نے ایک کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اس کا پانچواں جوہری تجربہ ہے۔ جبکہ امریکا اور چین نے شمالی کوریا کے پانچویں جوہری تجربے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔