Tuesday, December 5, 2023

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ‘ پورا جنوبی کوریا زد میں آ گیا

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ‘ پورا جنوبی کوریا زد میں آ گیا
July 19, 2016
پیانگ یانگ (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکی پابندیاں ہوا میں اڑا دیں۔ بیلسٹک میزائلوں کا ایک اور تجربہ کر ڈالا جس پر جنوبی کوریا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے ہوانگو صوبے کے مغربی شہر سے تین بیلسٹک میزائل سمندر میں داغے۔ میزائلوں کا رخ جاپانی سمندری حدود کی جانب تھا۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل چھ سو کلومیٹر دور سمندر میں گرے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورا جنوبی کوریا ان میزائلوں کی زد میں ہے۔ یہاں تک کہ یہ بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان تک بھی مار کر سکتے ہیں۔ شمالی کوریا کا دو ماہ کے دوران یہ تیسرا میزائل تجربہ ہے۔