Friday, September 30, 2022

شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تصویریں جاری کر دیں

شمالی کوریا نے میزائل تجربے کی تصویریں جاری کر دیں

پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربے کی تصویریں جاری کر دیں۔
پوری دنیا میں شمالی کوریا کے نئے بین البر اعظمی میزائل تجربے کی گونج ہے اور دنیا اس تجربے پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ اسی دوران شمالی کوریا نے گزشتہ روز کئے گئے اپنے انتہائی طاقتور میزائل تجربے کی پہلی تصاویر جاری کر دی ۔
ان تصاویر میں میزائل تجربہ اور اس کی کامیابی پر شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کو خوشی مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزائل تجربے کے وقت شمالی کوریا کے دفاعی اور اہم رہنما بھی وہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔