Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شمالی کوریا نے خلا میں مصنوعی سیارہ بھیج دیا‘ امریکہ اور اتحادی تشویش میں مبتلا

شمالی کوریا نے خلا میں مصنوعی سیارہ بھیج دیا‘ امریکہ اور اتحادی تشویش میں مبتلا
February 7, 2016
سیول (ویب ڈیسک) شمالی کوریا نے مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دورمار راکٹ کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا ہے۔ جنوبی کوریااور جاپان نے شمالی کوریا کے اقدام کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا جس کے ایک ماہ قبل ایٹمی تجربے نے عالمی برادری خصوصاً مغربی ممالک کو برہم کر دیا تھا اور اس نے شمالی کوریا کی طرف سے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے جانے کی صورت میں اس پر مزید پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تھی۔ شمالی کوریا نے مصنوعی سیاہ خلا میں ہے جو ایک دور مار راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ شمالی کوریا اسے خلائی سائنسی پروگرام کاحصہ تومغربی ممالک اسے دورمار بیلسٹک میزائل کا تجربہ سمجھتے ہیں۔ امریکا سمجھتا ہے کہ شمالی کوریا دورمار میزائل کے ذریعے امریکا پر ایٹمی حملے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مصنوعی سیارہ شمالی کورین وقت کے مطابق صبح 9 بجے خلا میں بھیجا گیا۔ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا کا سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی کوشش کامیاب رہی ہے یا ناکام۔ راکٹ تجربے کی خبر جنوبی کوریا کے ٹیلیویژن پر نشر کی گئی۔