Thursday, December 1, 2022

شمالی کوریا نے جنگ کے ڈراوے دینے پر امریکہ کو آنکھیں دکھا دیں

شمالی کوریا نے جنگ کے ڈراوے دینے پر امریکہ کو آنکھیں دکھا دیں
  پیانگ یانگ (ویب ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے جنگ کے ڈراوے کام نہ آئے شمالی کوریا نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کردیا ، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ جیسی چاہے جنگ لڑ لےوہ مکمل طور پر تیار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان پر شمالی کوریا نے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہےجس میں ریکس ٹلرسن نے ملٹری آپریشن کی بات تھی شمالی کوریا کاکہنا ہے کہ وہ ہر قسم کی جنگ کیلئے تیارہے۔ امریکہ جیسی بھی جنگ چاہے وہ اس کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ کل کے تاجر اور آج کے حکمران اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ انہیں ڈرا لیں گے،تو یہ ان کی خام خیالی ہے جلد دنیا دیکھے گی کہ حال ہی میں کئے گئے راکٹ حملے سے وہ کیسی عظیم کامیابی سمیٹیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیرخاجہ ریکس ٹلرسن نے جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے خلاف سٹریٹجک صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور اس کے خلاف جنگ سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔