Wednesday, November 30, 2022

شمالی کوریا نے جاپانی وزیراعظم کو بے چین، سیاسی بونا قرار دیدیا

شمالی کوریا نے جاپانی وزیراعظم کو بے چین، سیاسی بونا قرار دیدیا
پیانگ یانگ (92 نیوز) شمالی کوریا نے جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے کو میزائل تجربہ پرتنقید کرنے پر بے چین اور سیاسی بونا قرار دے دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے جاپانی وزیراعظم کو اس بیان کے جواب میں نشانہ بنایا جس میں انہوں نے پیانگ یانگ کی جانب سے کیے گئے حالیہ میزائل تجربہ کو بلاسٹک میزائل کا تجربہ قرار دیا تھا۔ سرکاری میڈیا نے شینزو ایبے کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں جلد ہی اصل بلاسٹک میزائل بھی دیکھ لے گے۔