شمالی کوریا میں بچوں کی قومی دن پر شاندار پرفارمنس
پیانگ یانگ( 92 نیوز)شمالی کوریامیں بچوں کےقومی دن کی مناسبت سے ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی۔
تقریب میں مختلف کھیلوں اور مقابلوں کا اہتمام کیاگیاجس میں کسی نے دوڑ لگائی تو کسی نے رسہ کھینچا تو کسی نے اپنی کراٹے کی صلاحیتیں منوائیں۔
بچوں کی کارکردگی پروالدین جھومتے رہے جبکہ شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔