Sunday, December 4, 2022

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل تیار نہیں کر سکے گا: ٹرمپ

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل تیار نہیں کر سکے گا: ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکا کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھنے والا بیلسٹک میزائل تیار نہیں کر سکے گا۔ چین امریکا سے دولت تو کما رہا ہے لیکن شمالی کوریا کو کنٹرول کرنے میں مدد نہیں دے رہا۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کل ٹویٹ پر ٹویٹ داغ رہے ہیں۔ اس بار ٹویٹ پیغام میں شمالی کوریا اور چین پر تنقید کے نشتر چلائے۔

کہتے ہیں شمالی کوریا امریکا کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار نہیں کر پائے گا۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے دعویٰ تو کر دیا لیکن ایسا کبھی نہیں ہو سکے گا۔ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں چین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چین یکطرفہ تجارت کے ذریعے امریکا سے بڑی دولت سمیٹ رہا ہے۔ چین امریکا کے ساتھ کیے گئے تجارتی معاہدوں سے فائدہ تو اٹھا رہا ہے لیکن شمالی کوریا کو کنٹرول کرنے میں مدد نہیں دے رہا۔