Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال اورافغان صوبے کنہڑ میں ڈرون حملہ

شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال اورافغان صوبے کنہڑ میں ڈرون حملہ
April 12, 2015
شوال(92نیوز)شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور افغان صوبے کنہڑ کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے سے اہم طالبا ن کمانڈرزاپنے ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال اور افغانستان کے صوبے کنہڑ میں ہونے والے ڈرون  حملے میں طالبان کے اہم رہنماوں  سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عابدسمیت تین افراد ہلاک جبکہ پاکستان کی سرحدی تحصیل شوال میں ہونے والے ڈرون حملوں میں تحریک طالبان سجنا گروپ کے چار دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ شوال کی تحصیل کے ایک گھر میں ڈرون طیارے کے ذریعے راکٹ فائر کیے گئے جس سے سجنا گروپ کے اہم کمانڈر موقع پر ہلاک ہوگئے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔