Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شمالی وزیر ستان : پاک فوج کے آپریشن میں اہم کمانڈرز سمیت 14 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیر ستان : پاک فوج کے آپریشن میں اہم کمانڈرز سمیت 14 دہشت گرد ہلاک
July 14, 2015
شمالی وزیرستان (92نیوز) شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم کمانڈرز سمیت چودہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے الواڑا کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گردوں کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد علاقے میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں دفنا کر فرار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔