شمالی وزیرستان کے علاقے زبرجان کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی
میرامشاہ (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے زبرجان کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ، 13 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 10 سال سے کم بتائی جارہی ہیں۔ زخمیوں کو ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔