Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، بہادری سے لڑتے پاک فوج کے دو جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، بہادری سے لڑتے پاک فوج کے دو جوان شہید
November 27, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کے دو جوان دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے دو جوان دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء میں چترال کے رہائشی 27 سالہ نائیک رحمان اور ٹانک کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

ائی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔