Sunday, September 25, 2022

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 اہلکار شہید
September 7, 2021 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 25 سالہ شہید سپاہی ضیا اکرم کا تعلق مظفرآباد جبکہ 20 سالہ سپاہی منور خان کا تعلق باجوڑ سے ہے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، آئی ایس پی آر فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار کی کوشش میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بارودی سرنگ بچھانے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش شروع کی گئی۔