Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ کھلونا بم پھٹںے سے پانچ بچے زخمی

شمالی وزیرستان ڈرون حملے میں 5افراد ہلاک جبکہ کھلونا بم پھٹںے سے پانچ بچے زخمی
May 16, 2015
شمالی وزیرستان(ویب ڈیسک)شمالی  وزیرستان میں امریکی ڈرون  طیارے کے حملے میں  پانچ  افراد  ہلاک ہو  گئے جبکہ  کھلونا بم پھٹنے سے پانچ بچے زخمی ہو ئے ہیں ۔ تحصیل شوال میں ہفتے کی رات  امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر  دو  میزائل  داغے   جس  سے  پانچ  افراد ہلاک ہو  گئے  جبکہ  مکان مکمل  طور پر تباہ  ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق   مارے  جانے والے  افراد ازبک   تھے   تاہم  آزاد  ذرائع  سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔ حملے کے بعد  ڈرون  نچلی  سطح   پر پرواز کرتا رہا   جس   سے  علاقہ  مکینوں میں  شدید   خوف و ہراس  پھیل  گیا  ادھر تحصیل  سپین وام  کےعلاقے  شیرہ  تلہ میں  کھلونا  بم پھٹ  گیا  جس سے  وہاں کھیلنے والے  پانچ  بچے   زخمی ہو  گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔