Tuesday, September 17, 2024

شمالی وزیرستان میں سرحدی فوجی چوکی پر افغانستان سے فائرنگ ، دو فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سرحدی فوجی چوکی پر افغانستان سے فائرنگ ، دو فوجی جوان شہید
June 30, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) افغان سرحد پار سے ایک بار پھر دہشت گردی شروع ہو گئی۔ شمالی وزیرستان میں سرحدی فوجی چوکی پر افغانستان سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پر افغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔